رانا ثناء اللہ پر پہلے 20افراد کے قتل کا الزام تھا اب 21ہو گئے ہیں ‘انسپکٹر رانا عاطف کے قتل کا الزام بھی رانا ثناء اللہ کے سر ہے‘ فیصل آباد کے فیصلے اسی شہر میں ہوں گے ،رانا ثناء اللہ قانون شکن وزیر ہیں

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کاالزام

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:14

رانا ثناء اللہ پر پہلے 20افراد کے قتل کا الزام تھا اب 21ہو گئے ہیں ‘انسپکٹر ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے وزیر قانون پنجاب پر ایک اور قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر پہلے 20افراد کے قتل کا الزام تھا اب 21ہو گئے ہیں ،انسپکٹر رانا عاطف کے قتل کا الزام بھی رانا ثناء اللہ کے سر ہے، فیصل آباد کے فیصلے اسی شہر میں ہوں گے ،رانا ثناء اللہ قانون شکن وزیر ہیں۔

وہ ہفتہ کو فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری شیر علی نے رانا ثناء اللہ خان پر پولیس انسپکٹر کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ پنجاب کے وزیر قانون ہیں لیکن خود قانون شکن ہیں، پہلے ان پر 20 افراد کے قتل کا الزام تھا لیکن اب 21 افراد کا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹررانا عاطف کے قتل کا الزام بھی رانا ثناء اللہ پر ہے۔واضح رہے کہ چوہدری شیر علی نے رانا ثناء اللہ خان پر 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام لگایا تھاجبکہ بلدیاتی الیکشن کے دوران بھی فیصل آباد میں دونوں گروپوں میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی۔