سرکاری بجلی گھر نندی پور سے بھی مہنگی بجلی پیدا کر نے لگے

گدو تھرمل پاور اسٹیشن سے 19.26اور جی ٹی پی ایس سے 22.20روپے فی یونٹ بجلی پیداہو رہی ہے، پاور پلانٹس بند نہ کئے تو بجلی کا ٹیرف بڑھ جائے گا،نیپرا کا خدشہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) سرکاری بجلی گھر نندی پور سے بھی مہنگی بجلی پیدا کر نے لگے، گدو تھرمل پاور اسٹیشن سے 19.26اور جی ٹی پی ایس سے 22.20روپے فی یونٹ بجلی پیداہو رہی ہے، نیپرا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاور پلانٹس بند نہ کئے تو بجلی کا ٹیرف بڑھ جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی نے نیپرا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری بجلی گھر نندی پور سے بھی مہنگی بجلی پیدا کرنے لگے ہیں، بجلی گھروں کو گیس کی بجائے فرنس آئل پر چلایا جا رہا ہے، پاور پلانٹس کی پیداواری کارکردگی بھی 25فیصد کم ہو گئی ہے، گدو، فیصل آباد کے پاور پلانٹس مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں، گدو تھرمل پاور اسٹیشن سے 19.26روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، جی ٹی پی ایس فیصل آباد 22.20روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، یہ پاور پلانٹس بند نہ کئے تو بجلی کا ٹیرف بڑھ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :