بلاول بھٹو زرداری کی سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اہل خانہ کے ظہرانے میں شر کت

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اہل خانہ کے ظہرانے میں شر کت‘آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی انکے ہمراہ تھیں جبکہ اس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور سلمان تاثیر کے گھر کی طرف جانے والے راستوں کو بند کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی ہے اور سلمان تاثیر کی پارٹی کیلئے خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سلمان تاثیر نے ہفتہ کے دن سے پنجاب کا دورہ کیا ہے جس کے دوران وہ مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور پارٹی کارکنوں کو متحرک کریں گے۔