پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا کر مسلسل دوسری بار لائرز کرکٹ ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 جنوری 2016 15:37

پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا کر مسلسل دوسری بار لائرز کرکٹ ورلڈ کپ ٹائٹل ..

برسبین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری- 2016ء) پاکستان نے بھارت کو شکست د ے کر مسلسل دوسری مرتبہ لائرز کرکٹ ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا ہے ۔ برسبین میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے134رنز کا ہدف دیا ، پاکستان کی جانب سے عثمان ساہی تین وکٹیں لے کر کامیاب ترین باؤلر رہے ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 35اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پورا کر لیا ۔ قومی ٹیم کے افضل خان ایڈووکیٹ 50رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نئی دہلی میں ہونے والے گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دور چار کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :