سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ممکنہ طور پر کل پاکستان پہنچیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 14:16

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء) سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ممکنہ طور پر کل اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورے میں سعودی قیادت میں بننے والے 34 رکنی اسلامی ممالک کے اتحاد پر بات چیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔