Live Updates

عمران خان پر20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جنوری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

قائم مقام سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے عمران خان پر20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔افتخار چودھری کے وکلا ء نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ بابر اعوان پر500 روپے جرمانے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :