Live Updates

تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی ڈی جی بٹ کی خدمات حاصل کرلیں

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) تحریک انصاف کے جلسوں کی موسیقی عوام میں جوش بھر دیتی ہے اور اس کا سہرہ ڈی جے بٹ کو جاتا ہے لیکن اب ڈی جے بٹ نے اپنی خدمات مسلم لیگ (ن) کو بھی فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں لادھراں رائیونڈ ڈبل ریلوے ٹریک کی اففتاحی تقریب میں جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جیسے جوشیلے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں تحریک انصاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو بھی شامل کیا گیا اور تو اور اس کے ڈی جے بھی کوئی اور نہیں بلکہ تحریک انصاف کے جلسوں سے شہرت پانے والے والے ڈی جے بٹ تھے۔

تقریب کے دوران جب ڈی جے بٹ سے میڈیا نے رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ ان کے لیڈرتوعمران خان ہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ان کا کاروبار بھی ہے جس سے وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، اس لئے وہ کسی کو بھی انکار نہیں کرتے اورکوئی بھی سیاسی جماعت ان کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات