خیبر پختو نخوافل باڈی کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:56

خیبر پختو نخوافل باڈی کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،اہم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء)خیبر پختو نخوافل باڈی کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن نے جاپان ویورپ میں انٹر نیشنل کراٹے چمپئن شپ اور کوریامیں ایشین چمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تیاری سے متعلق صوبائی سطح کے مختلف مقابلوں نیاکلینڈر جاری کردیاجبکہ گزشتہ ماہ پشاور میں ہونیوالے آل خیبر پختونخوامقابلوں کے دوران بدنظمی کا مظاہرہ کرنیوالے عہدیداروں کیخلاف کاروائی رنے کیلئے سابق ایشین چمپئن امجد خان مروت کی نگرانی میں6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روزخیبر پختو نخوافل باڈی کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں خیبر پختو نخوافل باڈی کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئرمین صاحبزادہ الہادی،سیکرٹری حما داللہ سمیت صوبے کے مختلف ضلعی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایسوسی ایشن کی گزشتہ سال کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیااس حوالے چیئرمین صاحبزادہ الہادی نے اجلاس کو بتایاکہ 2015ء میں پانچ صوبائی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جبکہ جاپان میں منعقدہ انٹر نیشنل اور ورلڈ ٹورنامنٹ میں ہمارے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

کاغان ناران میں نیشنل ثمر کیمپ منعقد کیا ،اجلاس میں واں سال کیلئے نیاکلینڈر جاری کرنے سے متعلق تفصیلی گتفتگو ہوئی ،اور فیصلہ کیا گیاکہ صوبائی سطح کے 5مقابلوں منعقد کرائینگے جبکہ نیشنل ٹریننگ کیمپ اور کوچنگ کورس پشاور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی قومی مقابلوں میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔اسکے علاوہ پشاور میں گزشتہ ماہ صوبائی چمپئن شپ کے موقع پر بعض آفراد کی جانب سے بدنظمی کا مظاہرہ کرنے پر سخت پرہمی کا مظاہرہ کرکے کاروائی کیلئے امجد مروت کی نگرانی میں عبدالجلیل،عنایت اللہ،مصری خان،نثار شنواری اور سیف اللہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو ایک فہتے کے اندر اپنی شفارشات پیش کرینگے جنکی روشنی میں ان افراد میں فیصلہ دیاجائیگا۔