زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کا سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے انکار‘یونیورسٹی انتظامیہ نے سعید اجمل پر سنگین الزامات عائد کر دیئے

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:51

زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کا سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے انکار‘یونیورسٹی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے انکار کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے سعید اجمل پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد اکیڈمی کے معاملات کا رکارڈ سعید اجمل نے نہیں دیا، سعید اجمل نے 350 کھلاڑیوں سے 15 ہزار سالانہ کے حساب سے فیس لی، مجموعی طور پر 52 لاکھ 50 ہزار روپے کھلاڑیوں سے وصول کیے گئے۔

کھلاڑیوں سے ماہانہ 7 لاکھ روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ اکیڈمی کی وکٹ باہرکی ٹیموں کو 5 سے 10 ہزار روپے کرایہ پر دی جاتی رہی۔ اکیڈمی کیلئے قومی ،عالمی تنظیموں کے فنڈز کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ سعید اجمل نے یونیورسٹی کی زمین ہتھیانے کی کوشش کی