ایران میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو پھانسی دیدی

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:38

ایران میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو پھانسی ..

تہران /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) ایران میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے ڈسٹرکٹ چاغی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے عبرت اللہ کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں تین ماہ قبل ایران میں گرفتار کرکے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔خاندانی ذرائع نے عبرت اللہ کی پھانسی کی تصدیق کی تاہم ایرانی حکومت کے اس دعوے کی تردید کردی گئی کہ وہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھا۔اہلخانہ کے مطابق عبرت اللہ کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔دوسری جانب عبرت کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس کی میت ان کے حوالے نہیں کی گئی۔