کوٹ غلام محمد، صحافیوں کی پریس کلب کے نائب صدر فقیر رانو ماکھی کے گھر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:25

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پریس کلب کوٹ غلام محمد کے صحافیوں صدرغلام حسین قائم خانی ،جنرل سیکریٹری غلام رسول جونیجو،جاوید کالرو،محمدرمضان بھنبھرو،شاہد حسین آرائیں عبدالرؤف آرائیں سہیل یونس ہمدم قائم خانی،عادل ،راناعدنان راجپوت ،پریم ساگرودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پریس کلب ڈگری کے نائب صدرفقیر رانومالھی کے گھر پرحملہ پتھراؤ،فائرنگ کئے جانے والے واقع کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ذمہ داران کوفی الفور گرفتار کیاجائے بلکہ سخت ترین سزادی جائے صحافیوں کوتحفظ فراہم کیاجائے صحافیوں میں خوف وحراس پائی جانے والی فضاء کاخاتمہ کیاجائے تاکہ تمام صحافی برادری سکھ کاسانس بھرسکیں اگرانصاف نہ ملاتوہم تمام صحافی برادری اپنے احتجاج کوپرامن طورپراس دائرے کوپورے سندھ تک بڑھاسکتے ہیں اسکی تمام ترذمہ داری حکومت سندھ پرعائد سمجھی جائے گی۔