عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم اور محسن علی پر قاتلانہ حملے کا خطرہ ،اڈیالہ جیل کی سکیورٹی سخت

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:24

عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم اور محسن علی پر قاتلانہ حملے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی منصوبہ بندی نائن زیرو کئے جانے کی اعترافی بیان کے بعد ملزمان خالد شمیم اور محسن علی پر قاتلانہ حملے کے شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزمان خالد شمیم اور محسن علی نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت محمد انور نے دی۔

قتل کی منصوبہ بندی کراچی نائن زیرو میں کی گئی، محمد انور نے پارٹی تقسیم کے خدشے پر ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت دی ،16 ستمبر کو عمران فاروق کا قتل ہوا اور 17 ستمبر کو الطاف حسین کی سالگرہ پر خوشخبری سنائی گئی ، کام ہونے کے بعد ہمارے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کے کزن کے ہاتھ 25 ہزار پاوٴنڈ بھجوائے گئے تھے،ان اعترافی بیانات کے بعد دونوں ملزمان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور منصوبہ بندی کے تحت ان دونوں پر کسی بھی وقت قاتلانہ حملہ کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے

متعلقہ عنوان :