چشتیاں،ڈاکوؤں نے قیمتی سامان چھین کر زمیندار کو قتل کر دیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:23

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) چشتیاں کے نواحی علاقہ شہید چوک روڈ پر واقع اڈا آرائیں مائنیر کے قریب سات نا معلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،موبائل اور رقم چھیننے کے بعد نوجوان زمیندار کو گولیاں مار کر قتل کر دیااور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

بیان کیا جاتا ہے کہ چک نمبر 126مراد کے زمیندار محمداشرف کا نوجوان بیٹا مزمل رسول چشتیاں سے اپنے رشتہ دار کی نمازجنازہ پڑھ کر اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گاؤں جا رہا تھا کہ اڈا آرائیں مائنیر کے قریب کھڑے سات نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل ،موبائل اور رقم چھین لی اورمزاحمت کرنے پر مزمل رسول کوبے دردی سے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ڈاہرانوالہ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :