لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:02

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ‘ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لاڑکانہ کے علاقے گوٹھ جہاں خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔