عمران فاروق کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ، ایم کیو ایم اور مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی اور بے معنی ہیں، مبینہ اعترافی بیان میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں‘ ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کی گفتگو

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کے اعترافی بیانات کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء محمد انور نے کہا کہ کہ عمران فاروق کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ایم کیو ایم اور مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی اور بے معنی ہیں، مبینہ اعترافی بیان میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ اس طرح لے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں اور عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے اعترافی بیان ایم کیو ایم کو ملوث کرنے کی کوشش سازشوں کا تسلسل ہیں۔