چینی صوبہ ژنگ ڈاؤ کا کامرس بیورو پاکستان میں مخصوص اقتصادی زونز کی تعمیر پر بھاری سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے ، کیو سی بی

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:41

اسلام آباد ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) چین کے صوبے ژنگ ڈاؤ کا کامرس بیورو پاکستان میں مخصوص اقتصادی زونز کی تعمیر پر بھاری سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے ۔

(جاری ہے)

کیو سی بی کے حکام نے کہا ہے کہ بیورو پاکستان میں شہری و دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، تعمیرات ، گھریلو مصنوعات ، آئی ٹی ، لاجسٹک ، رئیل اسٹیٹ ، ریفریجریٹرز اور بجلی کے سامان ، گاڑیوں ، بجلی کے پیداوار کے پلانٹس سمیت دیگر مختلف منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری اور خواہشمند ہے جس سے ملک بھر اور بالخصوص صوبہ پنجاب میں مخصوص اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی جائیگی جس سے دونوں ممالک کے صوبوں کے باہمی روابطہ اور اقتصادی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :