کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو21سال قید کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو بارودی مواد اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنائی ہے۔مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک موسیٰ خان پر الزام ہے کہ گزشتہ سال خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں اس کے پاس سے دستی بم اور غیر لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مرکزی جیل میں ٹرائل کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 6 کے جج عبدالنعیم میمن نے ملزم کو دھماکہ خیز مواد رکھنے پر 14 سال قید اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 7 سال قید کی سزا سنائی۔ساتھ ہی عدالت نے ملزم کی جائیداد کی ضبط کرنے اور جرمانے کا بھی حکم دیا۔دوسری جانب ایک اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو بھتہ خوروں کو 5 سال قید کی سزا سنائی،رشید خان اور دلاور پر الزام ثابت ہوا ہے کہ انھوں نے 2013 میں پیر آباد کے علاقے میں تاجر محمد انور سے بھتہ طلب کیا اور اسے قتل کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :