داعش وخود کش بمبار امریکہ برطانیہ اسرائیل وبھارت جیسی اسلام دشمن طاقتوں کی ایجاد ہے،حافظ سعید

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:35

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) مرکزی امیر جماعت الدعوةحافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ داعش وخود کش بمبار امریکہ برطانیہ اسرائیل وبھارت جیسی اسلام دشمن طاقتوں کی ایجاد ہے جودُنیا میں انتہائی تیز رفتاری سے پھیلتے ہوئے مذہب اسلام کو بدنام کرنے کی ایک گھناؤنی کوشش ہے،لہذا نہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی خود کش حملے کرنے والوں کا ،یہ بین الاقوامی یہودی طاقتوں کی جانب سے محض جہاد کو بدنام کرنے اور مسلمانوں کو آپس ہی میں لڑا نے کیلئے بنائے گئے ہیں ،اِن خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر میں شہد ہونے والے آصف کی نواحی علاقہ نورپور میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے سے قبل نمازِ جنازہ کی ادائیگی کیلئے علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں آئے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جہاد اپنے کلمہ گو بھائیوں کے قتل عام کا نام نہیں بلکہ اپنے کلمہ گو بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف لڑنے کا نام ہے ،جیسے آصف کفار سے اُن کے ظلم کے خلاف لڑتا ہوا شہید ہوا،اوریہ مظالم امریکہ برطانیہ اسرائیل وبھارت جیسی اسلام دشمن طاقتوں کی سرپرستی میں پوری دُنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں کی اکثریت ہے وہیں کھلے عام ڈھایا جا رہا ، کیوں ڈھایا جارہا ہے اِسے لئے کہ آج ہم دُنیاں میں سب سے زیادہ اکثریت رکھنے کے باوجود ایک نہیں ہیں ،ہم عیش وآرام وفرسودہ غیر مذہبی مختلف رسم ورواج ومختلف طبقات ، مختلف فرقات ،ذات پات اوراُونچ نیچ میں تقسم ہو کر طرح طرح کے مسائل میں گھِر کر رہ گئے ہیں جو دین سے دوری کا نتیجہ ہے ورنہ دُنیا میں جتنی امتِ مسلمہ کی اکثریت ہے اِس سے ہم پوری دُنیا کو فتح کرتے ہوئے بڑی آسانی کے ساتھ اللہ کا نظام نافظ کروا سکتے ہیں ،اور یہ دِن بھی اب دور نہیں رہا جب اللہ کے دین کے خلاف سازشیں کرنے والے اللہ کے دشمنوں کے تمام تر عظائم خاک میں مِل جائیں گے یہ طاقتیں ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں اور دُنیا کے ہر کونے میں اسلام کا پرچم بلند ہوگا جو صرف اور صرف جہاد سے ہی ممکن ہے ،اِس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی جہاد ہی کا خوف ہے جو ہزاروں مسلمانوں کا قاتل مودی نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹتا پھِرتا ہے اوراُس سے بھائی بھائی کہہ کر ہاتھ ملاتا پھِرتا ہے ،مگر نواز شریف کو اپنے مسلمان بھائیوں کی قربانیوں کو نہیں بھلانا چاہئے تھا،نواز شریف کو بھی مودی سے ہاتھ مِلانے کی بجائے اُسے وہی جواب دینا چاہئے تھا جو نواز شریف کی پارٹی و پاکستان کے بانی قائد اعظم نے گاندھی کو دیا تھا۔