سیہون شریف :کار اور وین میں تصادم ، 20 افراد زخمی،10کی حالت تشویشناک

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:34

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) سیہون شریف میں کار اور وین میں ٹکر سے 20 افراد زخمی ہو گئے10کی حالت تشویشناک ہے ، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث کار اور وین آپس میں خوفناک طریقے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں موجود20افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک تھی جنہیں حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا۔زخمیوں میں ارباب بگھیو ، غلام شبیر ، دادن مغیری ، ٹھاروخان ، علی بخش ، احمد علی ، شکیل علی ، آسیا ، ظہراں ، عنایتاں ، وین ڈرائیور گل چانڈیو سمیت دیگر شامل ہیں ۔زخمیوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا اور زخمی تڑپتے رہے۔

متعلقہ عنوان :