لاہور بار کے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے،،،آٹھ نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے سینتیس امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل میدان میں ہیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 12:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری۔2016ء) ایشیا کی سب سے بڑی بار کے عہدیداروں کے چناو کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے ،،، سیشن کورٹ لاہور میں ہونے والے انتخابات کے لئے متعدد پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔امیدوار اور ان کے حامی ووٹرز وکلاء کو اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے قائل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انتخابات میں کل آٹھ نشستوں پر سینتیس امیدوارمیدان میں ہیں۔

دو صدارتی امیدواروں ارشد جہانگیر جھوجہ اور چوہدری تنویر اختر کے درمیان کانٹے دار مقبلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں صدارتی امیدوار اپنی جیت کے لئے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔صبح نو بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا یہ عمل شام پانچ بجے تک ایک گھنٹے کے وقفے سے جاری رہے گا۔ انتخابات کے لئے پندرہ ہزار چھ سو بیس رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔الیکشن بورڈ کے سربراہ آذر لطیف انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔انتخابات کو شفاف رکھنے کے لئے پولنگ بوتھ کے اندر کلوز سرکٹ کیمرے نصبے کئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ آڈیٹر کی نشست پرپہلے ہی عمران ملک کا بلامقابلہ چناو کر لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :