پاک چین مشترکہ بحری مشترکہ جنگی مشقوں کا تیسرا مرحلہ شروع

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پاک چین مشترکہ بحری مشترکہ جنگی مشقوں کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، چینی بحریہ کے3 جہاز بحری مشقوں میں شرکت کے لئے ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کراچی میں موجود چینی جہاز کا دورہ کیا جہاں نیول چیف کی چینی بحری بیڑے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل یومان جیانگ سے ملاقات کی، اس موقع پر پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سے پہلے چینی بحریہ کے کمانڈر نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

متعلقہ عنوان :