سی پیک منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات انتہائی جارحانہ ہیں، بجلی بحران کو ختم کرکے معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، اے پی سی میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیاگیا تھا، بجلی بحران ختم کرکے معیشت مستحکم کرنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 8 جنوری 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سی پیک منصوبے کے حوالے سے انتہائی جارحانہ بیانات دے رہے ہیں ،راہداری منصوبے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں وزیراعظم نے تمام جماعتوں کو دعوت دی تھی اور تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیاگیا تھا،چینی حکومت نے اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہا ہے، بجلی بحران کو ختم کرکے معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دو سے تین سال میں توانائی بحران ختم کرنا چاہتے ہیں ،پرویز خٹک انتہائی جارحانہ بیانات دے رہے ہیں ۔راہداری منصوبے پر سب کو وزیراعظم کی طرف سے اے پی سی میں دعوت دی گئی تھی ،چینی حکومت نے اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہا ہے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ بجلی بحران کو ختم کرکے معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔

بجلی کی کمی ہے ، ہم کہیں بھی انڈسٹریل پارک نہیں بنا رہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ گیٹ وے ہے ۔چائنیز انویسمنٹ کے 11بلین گوادر میں لگائے جائیں گے ۔راہداری منصوبہ میں 36بلین کے توانائی منصوبے ہیں ۔تمام فنڈز سے گوادر پورٹ پر ایئر پورٹ سمیت دیکر منصوبے بنائے جائیں گے ۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر پورٹ پر بڑے جہاز لینڈ نہیں کر سکتے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تمام صوبوں کو پلاننگ کمیٹی میں بلا کر 2میٹنگز کی گئیں ۔پنجاب اپنے بجٹ سے اورنج لائن سمیت متعدد منصوبے لگا رہا ہے دوسروں کو بھی پنجاب کی تقلید کرنی چاہیئے ۔