ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرنا انتہائی اہم ہے ، جو ن سے دسمبر تک ٹیکس محاصل میں 19فیصد اضافہ خوش آئند ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکاچیف کمشنرز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب

جمعہ 8 جنوری 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرنا بہت اہم ہے ، جو ن سے دسمبر تک ٹیکس محاصل میں 19فیصد اضافہ خوش آئند ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار جمعہ کو چیف کمشنرز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ،وزیر خزانہ نے ٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف بھی کی ۔

(جاری ہے)

خطاب میں انہوں نے کہا کہ جون سے دسمبر تک ٹیکس محاصل میں 16سے19فیصد ہونا خوش آئند ہے ، اقتصادی اشاریوں میں ٹیکس محاصل نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی ہماری معاشی کامیابیوں کو تسلیم کیا ہے ۔ ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہونا بہت اہم ہے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اچھی کارکردگی پر ایف بی آر ملازمین کے لئے خصوصی الاؤنس کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :