راولپنڈی شہر و چھاؤنی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسو س کئے گئے

لوگ اپنے گھروں ‘دفاتر ‘دوکانوں سے باہر نکلے آئے اور دورد شریف ‘کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا

جمعہ 8 جنوری 2016 22:09

راولپنڈی۔ 08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) راولپنڈی شہر و چھاؤنی اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسو س کیے گئے ‘ لوگ اپنے گھروں ‘دفاتر ‘دوکانوں سے باہر نکلے آئے اور دورد شریف‘ کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا ‘مری روڈ پر فیض آباد سے لیکر چاندنی چوک تک تمام کمرشل عمارتوں میں لوگ کئی گھنٹے بعد بھی عمارتوں میں داخل نہ ہوئے ‘زلزلے سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا جس سے لوگوں کو آپس میں رابطے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

جمعہ کی دوپہر تقریبا سوا دو بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ‘زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی ہے ‘ زلزلہ آتے ہی راولپنڈی میں فیض آبا د‘ شمس آباد ‘رحمان آباد‘ کرشل مارکیٹ ‘ بنی چوک ‘کمیٹی چوک ‘لیاقت باغ ‘فوارہ چوک ‘صدر ‘چوہڑ چوک ‘مصریال روڈ‘ کوہ نور مل سمیت دیگر علاقوں میں عمارتوں ‘پلازوں اور کثیر المنزلہ عمارتوں میں کریکس آگئے اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے فورا بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر عبدالرحمان نے الرٹ جاری کر دیا اور تمام سٹیشنزکو الرٹ کر دیا ‘شہر و کینٹ کے مختلف علاقوں میں اہم مقامات ریسکیو 1122کی ایمبولینسیں کھڑی کر دیں گئیں اور ہدایت دی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی کال پر فوری امداد کی جائے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء سے گفتگو کر تے ہوئے زلزلے کے نتیجے میں راولپنڈی کو ئی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔زلزلے کے بعد عزیز و اقارب اپنے پیاروں کی خیریت درفافت کرنے کیلئے موبائل نمبر ملاتے رہے لیکن سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو سکے۔