اسلامی ممالک ایک دوسرے کے معاملات میں ”مداخلت نہ کرنے کا معاہدہ“ کریں،ملی مجلس شرعی

مسلم حکمران ”ایران سعودی کشیدگی “کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں کریں،مفتی محمد خان قادری، پروفیسرڈاکٹر محمد امین

جمعہ 8 جنوری 2016 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) مسلم حکمران ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں کریں،مسلم ممالک کے تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کیا جائے۔داعش کے فتنے کو کچلنے کیلئے مسلم ممالک مشترکہ حکمت عملی تیار کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے رہنماوٴں مفتی محمد خان قادری، پروفیسرڈاکٹر محمد امین، حافظ عاکف سعید، علامہ محمود احمد قصوری سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

رہنماوٴں کے مطابق ایران اور سعودی کشیدگی کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں اضطراب ہے اس لئے مسلم حکمران دو اسلامی ممالک کے سفارتی تعلقات بحال کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ مشرق وسطی سمیت پورے عالم اسلام میں پھیلتی فرقہ واریت کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ اسلامی ممالک ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا معاہدہ کریں۔ عالم اسلام کا اتحاد ہی امت کے مسائل کا حل ہے