راولپنڈی،سال نو کی پہلی بینک ڈکیتی، مسلح ڈاکو بینک آف پنجاب سے16 لاکھ لوٹ کر فرار

پولیس کی علاقے کی ناکہ بندی ،مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی

جمعہ 8 جنوری 2016 21:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں سال نو کی پہلی بینک ڈکیتی کے دوران چار مسلح ڈاکو بینک آف پنجاب سے16 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر فائر نگ کر کے بینک کے گارڈ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔گارڈ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

جمعہ کی شام تھانہ نیوٹاؤن کی حدود چاندنی چوک مری روڈ بینک آف پنجاب میں 4 مسلح ڈاکو پرائیویٹ کار پر آئے،کار کے ڈرائیور نے بینک کے داخلی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا، جبکہ چارون ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ بینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر 16 لاکھ 11 روپے لوٹ کر فرار ہونے لگے تو بینک کے سیکیورٹی گارڈ ایوب نے انکا پیچھا کیا تو ایک ڈاکو نے اس کے سر پر گولیاں ماری ، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کچھ ہی دور کھڑی اسی کار میں بیٹھ کر چاروں ڈاکو فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی،جبکہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے۔جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورچا کے حوالے کر دی گئی ہے۔تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں ہونے والی یہ بینک ڈکیتی سال 2016 کی کامیاب ڈکیتی ہے۔جو کہ شہر کی مصروف شاہراہ پر واقع بینک میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :