جامعہ کراچی میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن حکومت پاکستان اور برٹش کونسل کے تعاون سے جامعہ کے طلبہ کے لیے پانچ روزہ تربیتی پروگرام

جمعہ 8 جنوری 2016 21:48

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ دنیا کو عالمی تناظر میں دیکھنا انتہائی اہم ہوچکا ہے اور اسی سے دنیا کے لوگوں کی بقاء ممکن ہے ، اس نوعیت کے عملی پروگراموں کی مدد سے طلبہ و طالبات کو بہترین اور ذمہ دار شہر ی بنانے میں بہت معاونت مل سکتی ہے جس سے معاشرے کے پیچیدہ ماحول کو سہل بنایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن حکومت پاکستان اور برٹش کونسل کے تعاون سے جامعہ کے طلبہ کے لیے منعقدہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام " سٹیزنز ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ " کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروگرام کے فوکل پرسن رئیس کلیہ نظمیات و انتظامی اموراور رکن سنڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے تربیتی پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہریت کی تربیت کی اہمیت اور معاشرے میں اس تربیت اور شعور کی افادیت سے آگاہ کیا اور مزید کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرامز معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شیخ الجامعہ کی ہرممکنہ تعاون کو بھر پور سراہا اور اس ضمن میں برٹش کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خدمات کو بھی سراہا۔انہوں نے طلباوطالبات کے جوش وجذبے اور فیسلیٹیٹرزنورالعین اور صائمہ ملک کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ورکشاپ سے طالب علموں اور خصوصاً نوجوانوں میں خود اعتمادی پیداکرنے اور ایک ذمہ دارشہری بننے میں مدد ملے گی جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :