نیول چیف کا چینی بحریہ کے جہاز کا دورہ ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف، ساؤتھ سی فلیٹ سے ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیا ل

جمعہ 8 جنوری 2016 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے یہاں پیپلز لبریشن آرمی (نیوی)کے بحری جہاز LIUZHOUکا دورہ کیا اور چینی بحری بیٹرے کے کمانڈر ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف PLA (Navy)ساؤتھ سی فلیٹ رئیر ایڈمرل یو مان جیانگ سے ملاقات کی۔ نیول چیف کی آمد پرچینی بحریہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران انہوں نے چائنیز نیول ٹاسک گروپ کے کمانڈر سے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تباد خیال کیاپیپلز لبریشن آرمی (نیوی)کے بحری جہازوں QINGHAIHU, LIUZHOUاور SANYAپر مشتمل چینی بحریہ کا نیول ٹاسک گروپ پاکستان نیوی اور چینی بحریہ کے مابین پاکستانی سمندر میں ہونے والی تیسری دو طرفہ بحری مشق میں حصہ لینے کے لیے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے قبل ازیں رئیر ایڈمرل یو مان جیانگ نے آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازیں چینی بحریہ کے کمانڈر نے مشق میں شریک PLA(Navy)کے بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسروں کے ہمراہ پاکستان نیوی کے سینئر افسران بشمول کمانڈر پاکستان نیوی فلیٹ، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر کراچی سے ملاقاتیں کیں