وفاقی حکومت جن آٹھ صنعتی زونزکو راہداری منصوبے کا حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ صوبائی حکومت کے اپنے منصوبے اور پہلے سے کام جاری ہے،پرویز خٹک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دس جنوری کو بلوچستان کی سیاسی قیادت آل پارٹیز کانفرنس میں عمران خان کے ہمراہ شرکت کا عندیہ
جمعہ 8 جنوری 2016 21:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دس جنوری کو بلوچستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ شرکت کا عندیہ ظاہر کیا ہے اور وفاقی حکومت کے پلاننگ کمیشن کے اس دعوے کو یکسر مسترد کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں آٹھ صنعتی زون قائم کئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے حقیقی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت جن آٹھ صنعتی زونزکو راہداری منصوبے کا حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ دراصل صنعتی ترقی کیلئے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت کے اپنے منصوبے ہیں اور ان پر پہلے سے کام جاری ہے اور صوبائی حکومت نے ان سپیشل اکنامک زونز کیلئے فنڈز بھی جاری کئے ہیں اُنہوں نے کہاکہ خصوصی صنعتی زون قائم کرنے کے منصوبے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شروع کئے ہیں اور ان زونز کو کامیاب بنانے کے لئے جامع صنعتی پالیسی بھی مرتب کی ہے جس کے تحت صنعتکاری کیلئے پرکشش ترغیبات اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ان میں سے ایک خصوصی زون کا افتتاح بھی حال ہی میں اُنہوں نے خود حطار میں کیا ہے وہ جمعہ کے روز حکیم آباد نوشہرہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور چیف آف حکیم آباد گلریز حکیم خان اور اُنکے پورے خاندان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب اور بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین ، ضلع ناظم نوشہرہ، لیاقت خٹک، رکن صوبائی اسمبلی ادریس خان خٹک، ضلع نائب ناظم اشفاق خان خٹک و دیگر رہنما بھی موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پہلے سے شروع کئے گئے ان منصوبوں کو وفاقی حکومت کس طرح پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ظاہر کر رہی ہے؟ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ صوبے میں تمام خصوصی اکنامک زون خیبرپختونخوا حکومت کی اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے قائم کئے جارہے ہیں اور ان میں سے بیشتر کیلئے صوبائی حکومت نے اراضی بھی حاصل کرلی ہے وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کے دعوے کو اس لحاظ سے بھی مضحکہ خیزقرار دیا کہ وفاقی حکومت جن منصوبوں کی دعویدار ہے ان میں سے بعض منصوبے ایسے علاقوں میں ہے جوراہداری پر سرے سے واقع ہی نہیں اور ان میں سے ایک منصوبہ چترال میں بھی ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے اور اس منصوبے کے تمام فوائد پنجاب کی جھولی میں ڈالے جارہے ہیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری پر ہماراموقف بالکل واضح ہے کہ جو سہولیات پنجاب میں سنٹرل کوریڈور کو حاصل ہیں وہی سہولیات خیبر پختونخوا کی مغربی شاہراہ کو بھی دینی پڑیں گی ہم مزید زبانی کلامی باتوں پر یقین نہیں کریں گے ہمیں مسلسل ڈھائی سال تک اندھیرے میں رکھاگیا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.