سٹی میٹرو پول سے ائرپورٹ جانے والے ٹریک پر پٹڑی اور شاہراہ کی مرمت کا کام 16تا18جنوری کیا جائے گا،کراچی ڈویژنل انتظامیہ

جمعہ 8 جنوری 2016 21:45

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) کراچی ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے اس پریس ریلیز کے ذریعے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کراچی ڈویژنل انتظامیہ ، پاکستان ریلوے اور کے ایم سی کے اشتراک سے کیاجانے والا کام شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ ریلوے کراسنگ کے مقام پر سٹی میٹرو پول سے ائرپورٹ کی جانب جانے والے ٹریک پر پٹڑی اور شاہراہ کی مرمت کے دوسرے فیز کا کام تکنیکی وجوہات کے باعث اب 9تا 11جنوری 2016کی بجائے 16تا18جنوری 2016بروز ہفتہ کی شب تا پیرکی صبح تک پہلے سے شائع کئے گئے اوقات کار کے مطابق کیا جائے گا، جبکہ سٹی میٹروپول سے ائیر پورٹ اور ملیر ،لانڈھی ، قائد آباد کی جانب جانے والے ٹریفک کے متبادل راستوں کیلئے ضلع شرقی ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :