کراچی ،سینیٹر سعید غنی کا خیبر پختونخواہ، پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں 5.6شدت کے زلزلے پر تشویش کا اظہار

جمعہ 8 جنوری 2016 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی و اراکین میڈیا سیل حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے خیبر پختونخواہ، پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں 5.6شدت کے زلزلے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کسی نئی مصیبت کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا ملکی ماہرین اور سائنسدانوں اور ماہرین کو شہریوں اور املاک کو نقصان اور تباہی سے بچانے کے لیے ٹھوس تجاویز دینی چاہیے۔

انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر وفاقی اداروں کو فی الفور وسائل مہیا کرے اور انھیں متحرک کرے اور ایسے علاقے جو زلزلے کی تباہ کاریوں کی زد میں آسکتے ہیں وہاں ایمرجنسی سہولیات قائم کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں عوام کی بھرپور خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :