کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدا رت اجلاس

اجلاس میں 11 جنوری سے شروع انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 8 جنوری 2016 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) کراچی پولیو ٹا سک فورس کے چیئرمین کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدا رت منعقدہ ایک اجلاس میں 11 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ انسداد پولیو مہم پانچ روز کیلئے شروع کی جارہی ہے۔ مہم کے دوران 188 یونین کونسلوں میں 21 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو کیلئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ جامع منصوبہ بنایا گیاہے۔جس کے تحت ہر ماہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم پر عملد رآمد کیا جائے گا ۔ کمشنر کراچی نے پولیو کے خاتمہ کیلئے نتیجہ خیز جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیاکہا ہے انھوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے انسداد پولیو کی حکومت کی کوششوں میں بہتری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ان کی اور ان کی ٹیم کی بھرپور کو شش ہو گی کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کی حکومت کی جدوجہد میں وہ اور ان کی ٹیم بھرپور کر دار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی اور اعلیٰ مقصد ہے اس سے ملک کا وقار اور قوم کے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید احمد میگنیجو،ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے کوآرڈینٹر عثمان چاچٹر،ایڈیشنل کمشنر کراچی اسلم کھوسو،تمام ڈپٹی کمشنرز ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز، تمام ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ہیلتھ افسران، عالمی ادار صحت اور یونیسف کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔

اجلاس میں 11 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ وہ خو د مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے وہ مہم میں کام کا معائنہ کر نے کیلئے ہر ضلع میں مختلف علاقوں کا دور ہ کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں خود مہم کی نگرانی کریں گے اور روز شام کو اپنے اپنے ضلع میں مہم کی کارکر دگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد کریں گے ۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ ڈسٹرکٹ مانٹرنگ سینٹرز کو موثر بنایا جا ئے گا۔ مہم کے آغاز سے ایک روز قبل انتظامات کا جایزہ لیا جائے گا تاکہ اس با ت کو یقنی بنایا جا سکے کہ تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور مہم کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پٹرے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں داخلے اور نکلنے کے راستوں پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی یقینی بنایا جا ئے گا۔

اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ پان 1299 پر انسداد پولیو ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ لو گوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انسداد چ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے۔ 11جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے چوتھے اور پانچویں رو ز اگر کوئی زڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اور مختار کار ہر اس پانچ سال سے کم عمر بچے کو جس نے مہم کے دوران پولیو کا قطرہ نہیں پیا اسے قطرے پلائیں گے۔

اجلاس میں مہم میں بہتری لانے کے دیگر مختلف اقدامات فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کمشنر کراچی کے دفتر میں پولیو کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کریں او ر اسضمن میں کوئی بھی اطلاع تجویز یا شکایت درج کرائیں۔ 1299 انسداد پولیو ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گا۔کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے کمشنر حیدرآباد ، کمشنر لاڑکانہ اور ڈی سی او سانگھڑ کی حیثیت سے انسداد پولیو کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :