کراچی ،کچی آبادی کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ کاچوتھا اجلاس

جمعہ 8 جنوری 2016 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) کچی آبادی کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ کاچوتھا اجلاس آباد کے آفس میں منعقد کیا گیا جس میں محکمہ سندھ کچی آبادی کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد نواز شیخ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کوئی علیحدہ شعبہ نہیں بلکہ اس کا دیہی اور شہری علاقوں میں معاشی سرگرمیوں اور شرح آبادی میں اضافے سے باہمی ربط ہے کچی آبادیوں کے مسلہ کے حل کیلئے کمیونٹی کو بلا تفریق ،منصفانہ ،پائیدار اور سستی رہائشی سہولتیں فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کچی آبادی کے رہائشیوں کو معیار ی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن اس مسلہ کو قومی نقطہ نظر سے دیکھے جانے کے ضرورت ہے کیونکہ یہ مسئلہ صوبوں سے زیادہ قومی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں آبادی میں اضافے کی شرح زیادہ ہے چونکہ پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر میں رہایشی سہولتیں انتہائی مہنگی ہونے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد پسماندہ علاقوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہے جہاں پر بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، انہوں نے کہا کہ اس انسانی مسئلہ کو موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے سندھ حکومت نے سندھ اسپیشل ڈیولپمنٹ بورڈ ایکٹ 2014منظور کیا ہے جس کے تحت کراچی کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو متبادل رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

ابتدائی طور پر ہم آباد کے ساتھ ملکر کچی آبادیوں کو ماڈل شہروں میں تبدیل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی نے 25نومبر 2009کو بل پاس کیا تھا جس کے تحت کچی آبادیوں کو مستقل کرنے کیلئے 23مارچ 1985سے 30جون1997تک لیز بڑھانے والی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا اور جلد ہی یہ قانون لاگو ہو جائے گا جس کے بعد دیگر کچی آبادیوں کے مکین اپنے گھر لیز کرواسکیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آباد کے چےئر مین حنیف گوہر نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے کراچی کی 22کچی آبایوں میں فلیٹوں کی تعمیرات کیلئے کوئی فنڈ نہیں لیا ہم کراچی سمیت پورے ملک کی کچی آبادیوں کو رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں جس سے غریب طبقے کو فائدہ ہوگا ۔

اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان اپنا گھر اسکیم کے ڈی جی محمد عرفان ،ڈی جی پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر سیر ورسیز ڈاکٹر اشفاق احمد شیخ ،ایشین ڈیزاسٹر پرپریڈنس سینٹر پاکستان کی کوآرڈینٹر جعفر مکیڈ ،ڈائریکٹر سی ڈی اے ظفر اقبال ظفر ،چیئر مین آباد محمد حنیف گوہر ،سیکریٹری پنجاب ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ عاصم اقبال،سیکریٹری کچی آبادی کے پی کے زاہد عارف ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ آف سندھ ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان حنیف باسط ،سیکریٹری کچی آبادی سندھ ڈاکٹر محمد نواز شیخ ،ڈی جی سندھ ڈاکٹر بدر جمیل مہندرو،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ممتاز حیدر سمیت اہم افسران نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :