حوالگی کیس ،اسلام آباد کی عدالت کا بچوں کو پیش کرنے کا حکم

جمعہ 8 جنوری 2016 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطاء ربانی نے نشے کے عادی شوہر سے بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست میں دونوں بچوں کو 11 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔جمعہ کو عدالت نے خاتون ارم بتول کی بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔۔

(جاری ہے)

درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ شوہر نشے کا عادی ہے،بچے دلوائیں جائیں،درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کاشف فاروقی اس کے شوہر نے کورے کاغذ پر اس کے دستخط اور انگوٹھے لگوا کر اسے گھر سے نکال دیا ہے۔

اور اس کی پانچ سالہ بیٹی سیدہ اتھینا فاطمی اور 3 سالہ بیٹے کیزیمیر فاطمی کو زبردست گھر میں قید کر رکھا ہے۔۔اس کو شوہر کاشف فاروقی نشے کا عادی ہے اور دوسری شادی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یہ بچوں کی پرورش نہیں کرسکتا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بچوں کی حوالگی کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت نے تھانہ گولڑہ پولیس کو آئندہ سماعت پر بچوں کو ہر صورت میں میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :