سا نحہ ایف ایٹ کچہری ،عدالت نے ملزمان کو اسلام آباد منتقل نہ کرنے پرآئی جی سمیت دیگر پولیس افسران سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 8 جنوری 2016 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردی کرنے والے ملزمان کو پشاور سے اسلام آباد منتقل نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس ،ایس ،ایس ،پی اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد محمود راجہ نے شیر افضل ایڈوکیٹ کے زریعے 22اے کے تحت درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کے پی کے پولیس نے ایف ایٹ کچہری واقع میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے تاہم اسلام آباد پولیس ملزمان کو اسلام آباد میں لا کر مقدمہ درج نہیں کر رہی جس پر عدالت نے آئی ،جی ،ایس ،ایس ،پی اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ پولیس کو نوٹس جاری کرتے سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :