تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس 12جنوری کو منعقد ہوگی

جمعہ 8 جنوری 2016 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء)صدر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد صدیق بٹ نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس 12جنوری بروز منگل بعد نمازعشاء جامع مسجد حیدری جی نائن ٹو کراچی کمپنی میں منعقد ہوگی ۔ صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نوازگنڈاپور،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،صدر شمالی پنجاب بریگیڈیر(ر)مشتاق،ابراررضاایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر معززین شہر بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے۔کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزاسلام آباد میڈیاسیل میں میلاد کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں منعقدہ عہدیداران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میلاد کانفرنس کے انتظامی امور کی نگرانی تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران،جبکہ سیکیورٹی کے فرائض منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس کے کارکنان اداکریں گے۔