ادارے کی بقاء کی خاطر ہر محنت کش کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وکلاء سے قانونی مشاورت جاری ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین کی جدوجہد محنت کشوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہے

چوہدری محمد یسیٰن اور اورنگزیب خان و دیگر کا سی ڈی اے مزدور یونین کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 8 جنوری 2016 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کی ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس زیر صدارت صدر اورنگزیب خان منعقد ہوا ،اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،سردارمحمد آصف ،سید امیر شاہ کاظمی ،اظہر تنولی ،ملک شفیق ،مرزاشفیق ،احمد علی شیرازی ،ملک لطیف ،ملک اکمل شہزاد،ملک سرفراز،ظفر ستی ،زاہد اعوان ،مسعود اختر مغل ،عاصم مسعود ،وارث دلیپ ،وارث بھٹی ،حق نواز عباسی ،سلیم بھٹی ،لالہ فرمان ،نعمان کیانی و دیگر نے شرکت کی ،اجلاس سے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ادارے کی بقاء اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی خاطر ہر محنت کش کو اپنا بھرپور کردارادا کرنے کی ضرورت ہے ،سی ڈی اے افسران سے لے کر ایک عام محنت کش کے لیے یہ ادارہ ایک گھر کی حیثیت رکھتا ہے اور اپنے اس گھر کی حفاظت کے لیے ہم اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے اپنے وکلاء سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانونی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہر سطح پر اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کرتے چلے آ رہے ہیں ،سی ڈی اے مزدور یونین کی سیاسی و عملی جدوجہد محنت کشوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہے اوروقت کی یہ اہم ضرورت ہے کہ سی ڈی اے ملازمین اپنے ادارے کی بقاء اور مراعات کے قانونی تحفظ کے حقوق کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوں اور جو عناصر آج بھی اپنی سیاسی دوکان چمکانے کی خاطر مزدوروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ درحقیقت ادارے کی بقاء اور ملازمین کی مراعات کو قانونی تحفظ دلوانے میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ محنت کشوں کو تقسیم کر کے اور انتشار و مخالفت برائے مخالفت کی سیاست سی ڈی اے ملازمین کو اپنے حقوق اور محکمے کی بقاء کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے لیے نقصان کا باعث ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین بارہ جنوری کو محفل میلاد ؐ کے پروگرام کے بعد بھرپورعملی جدوجہد کو حتمی شکل دینے جا رہی ہے اور اس کے لیے سی ڈی اے ملازمین کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :