وفاقی پولیس نے ریڈزون میں جعلی سرکاری نمبرپلیٹ والی گاڑی پکڑکر 4نوجوانوں کو گرفتارکرلیا

جمعہ 8 جنوری 2016 21:20

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء ) وفاقی پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریڈزون میں سرکاری نمبرپلیٹ لگی ریوالونگ لائٹ والی گاڑی پکڑکر 4نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریڈزون میں سرکاری نمبرپلیٹ لگی ریوالونگ لائٹ والی گاڑی پکڑکر 4نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار چاروں ملزموں کو علاقہ مجسٹریٹ نصرالدین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم تمام ناکے عبور کرکے وزیر اعظم ہاؤس تک پہنچ گئے تھے ۔پولیس کے مطابق پولیس نے سرکاری نمبر پلیٹ ، ریوالونگ لائٹ کی وجہ سے ملزمان کو نہیں روکا ۔ عدالت نے 10،10ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہاکرنے کا حکم دے دیا، ملزموں میں اویس ، حسنین ، اسد اور مدثر خان شامل ہیں ۔ ملزموں کو وزیر اعظم ہاؤس کے باہر لگے ناکے سے گرفتار کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :