میاں چنوں، مسلح ڈاکوؤں دو راہگیر بھائیوں سے 2لاکھ 85ہزار کی نقدی چھین کر فرار

جمعہ 8 جنوری 2016 21:14

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء)گاؤں 56پندرہ ایل کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے دو راہگیر بھائیوں سے 2لاکھ 85ہزار کی نقدی چھین کے فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے گاؤں 56پندرہ ایل کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو سگے بھائیوں فیصل بشیر اور عاصم حسن کو روک کر 2لاکھ 85ہزار کی نقدی چھین لی اور تشدد کرتے ہوئے فرار ہوگئے،دونوں بھائیوں کی علاقہ جنڈیالی بنگلہ میں نادراکیوسک اور یوٹیلٹی بل جمع کرنے کی دکان ہے،جو اپنی دکان بند کرکے گھر جا ررہے تھے،دوسری طرف تھانہ صدر کے علاقوں میں مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ جلد از جلد بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی واردتوں پر کنٹرول کیا جائے، پولیس کا گشت بڑھایا جائے اور ایس ایچ او کو تبدیل کر کے کسی ذمہ دار افسر کو تعینات کیا جائے۔