پاکستان تحریک انصاف کا بلوچستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کافیصلہ
وفاقی حکومت جن آٹھ صنعتی زونزکو راہداری منصوبے کا حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ دراصل صنعتی ترقی کیلئے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت کے اپنے منصوبے ہیں اور ان پر پہلے سے کام جاری ہے،،وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک
جمعہ 8 جنوری 2016 21:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دس جنوری کو بلوچستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ شرکت کا عندیہ ظاہر کیا ہے اور وفاقی حکومت کے پلاننگ کمیشن کے اس دعوے کو یکسر مسترد کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں آٹھ صنعتی زون قائم کئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے حقیقی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت جن آٹھ صنعتی زونزکو راہداری منصوبے کا حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ دراصل صنعتی ترقی کیلئے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت کے اپنے منصوبے ہیں اور ان پر پہلے سے کام جاری ہے اور صوبائی حکومت نے ان سپیشل اکنامک زونز کیلئے فنڈز بھی جاری کئے ہیں اُنہوں نے کہاکہ خصوصی صنعتی زون قائم کرنے کے منصوبے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شروع کئے ہیں اور ان زونز کو کامیاب بنانے کے لئے جامع صنعتی پالیسی بھی مرتب کی ہے جس کے تحت صنعتکاری کیلئے پرکشش ترغیبات اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ان میں سے ایک خصوصی زون کا افتتاح بھی حال ہی میں اُنہوں نے خود حطار میں کیا ہے وہ جمعہ کے روز حکیم آباد نوشہرہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور چیف آف حکیم آباد گلریز حکیم خان اور اُنکے پورے خاندان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب اور بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین ، ضلع ناظم نوشہرہ، لیاقت خٹک، رکن صوبائی اسمبلی ادریس خان خٹک، ضلع نائب ناظم اشفاق خان خٹک و دیگر رہنما بھی موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پہلے سے شروع کئے گئے ان منصوبوں کو وفاقی حکومت کس طرح پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ظاہر کر رہی ہے؟ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ صوبے میں تمام خصوصی اکنامک زون خیبرپختونخوا حکومت کی اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے قائم کئے جارہے ہیں اور ان میں سے بیشتر کیلئے صوبائی حکومت نے اراضی بھی حاصل کرلی ہے وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کے دعوے کو اس لحاظ سے بھی مضحکہ خیزقرار دیا کہ وفاقی حکومت جن منصوبوں کی دعویدار ہے ان میں سے بعض منصوبے ایسے علاقوں میں ہے جوراہداری پر سرے سے واقع ہی نہیں اور ان میں سے ایک منصوبہ چترال میں بھی ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے اور اس منصوبے کے تمام فوائد پنجاب کی جھولی میں ڈالے جارہے ہیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری پر ہماراموقف بالکل واضح ہے کہ جو سہولیات پنجاب میں سنٹرل کوریڈور کو حاصل ہیں وہی سہولیات خیبر پختونخوا کی مغربی شاہراہ کو بھی دینی پڑیں گی ہم مزید زبانی کلامی باتوں پر یقین نہیں کریں گے ہمیں مسلسل ڈھائی سال تک اندھیرے میں رکھاگیا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.