پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 30 سے زائد عسکریت پسند ہلاک

جمعہ 8 جنوری 2016 21:03

پشاور/راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 30 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ،فضائی کارروائی دتہ خیل تحصیل میں کیے گئے جن کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ مائزر مدہ خیل میں میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کیکارروائی میں 30 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :