افغان مفاہمتی عمل کیلئے چار فریقی مذاکرات کا دوسرا دور 11 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا‘ ترجمان دفتر خارجہ
شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے پر تشویش کا اظہار ،امن وسلامتی کوخراب کرنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں‘محمد نفیس زکریا
جمعہ 8 جنوری 2016 21:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے چار فریقی مذاکرات کا دوسرا دور 11جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور افغان مفاہمتی عمل کے لیے 4ملکی اجلاس 11جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں پاکستان، افغانستان، چین، اور امریکہ کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری 4فریقی مذاکرات میں پاکستان جبکہ افغان نائب وزیرخارجہ حکمت کرزئی افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں چین اور امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان بھی شریک ہونگے۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پاکستان امن وسلامتی کوخراب کرنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کوریا کی ہمیشہ حمایت کی ہے جبکہ تمام ممالک کو اپنی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چار ملکی اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا طریق کار اور شیڈول طے کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.