ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے لیے دائر درخواست پر سال 2000 ء سے 2014 ء تک پالیسی اور دیگر ریکارڈ طلب

جمعہ 8 جنوری 2016 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے لیے دائر درخواست پر سال 2000 ء سے 2014 ء تک پالیسی اور دیگر ریکارڈ طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے واک گیس سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کمپنیوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ برآمد کی جانے والی ایل پی جی کی مقامی ایل پی جی کے مقابلہ میں قیمتیں کم ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ایل پی جی کی قیمتیں زیادہ ہونے سے ان کے کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار مسابقتی کمیشن کو حاصل ہے جبکہ وزارت پیٹرولیم قیمتوں کا تعین کررہی ہے۔ دوران سماعت وزارت پیٹرولیم کے وکیل خواجہ سعید الظفر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت پیٹرولیم کو قیمتوں کے تعین کا اختیار ہے۔ فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں کے بارے میں سال 2000 ء سے 2014 ء تک کی پالیسی اور دیگر ریکارڈ طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعوت 19 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :