بیرسٹر سلطان محمود کا انصاف ٹائیگر فورس کے مرکزی عہدیداران کا اعلان

جمعہ 8 جنوری 2016 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے( آئی ٹی ایف)انصاف ٹائیگر فورس کے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا ہے۔کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عامر جمیل آئی ٹی ایف کے صدر، حیدرر علی کاشر سینئر نائب صدر، راجہ شیراز، سیکریٹری جنرل،امتیاز عباسی سینئر نائب صدر، راجہ بابری چیف آرگنائزر، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل نثار امین ہونگے۔

اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر انصاف ٹائیگر فورس کے عہدیداران عامر جمیل، حیدر کاشر، راجہ شیراز اور دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور،مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انصاف ٹائیگر فورس کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں کے منظم کریں اورآزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن کی تیاری کریں تاکہ آزاد کشمیر میں کشمیر پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک نیا آزاد کشمیر بنایا جائے اور نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے اور تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتیں عوام تک پہنچائی جائیں گی۔