ڈیرہ مراد جمالی،پٹ فیڈر کینال و ذیلی شاخوں کی کروڑوں کی اراضی پر بااثر افراد کی قبضہ گیری عروج پر پہنچ گئی، راتوں رات دکانیں تعمیر کر لی گئیں

جمعہ 8 جنوری 2016 20:33

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء )نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال و ذیلی شاخوں کی کروڑوں کی اراضی پر بااثر افراد کی جانب سے قبضہ گیری عروج پر پہنچ گئی راتوں رات دکانیں تعمیر کر لی گئیں کینالیں اپنی اصلی حیثیت کھو رہے ہیں بھل صفائی کرنے کیلئے محکمہ ایری گیشن کے ٹھیکیداروں کو سخت دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقوں منجھو شوری ٰ روپا شاخ بالان شاخ قادر آباد پیرو پل بیدار پل سمیت دیگر ذیلی کینالوں کے شاخوں کے کنارے میں با اثر افراد نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایری گیشن کی کروڑوں روپے عارضی پر راتوں رات دکانیں تعمیر کی جارہی ہیں جس سے پٹ فیڈر کینال ودیگر شاخیں سکڑتی جا رہی ہیں اور نہری نظام کو شگاف پڑنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ ایری گیشن کے ٹھیکیداروں کو سخت دشواری کا سامناکرنا پڑ رہا ہے نصیرآباد کے عوامی حلقوں نے بڑے پیمانے پر ایری گیشن کی سرکاری زمین قبضہ کرنے مذامت کی ہے ۔