موجودہ دور حکومت میں امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے ایک لاکھ سے زائدویزے جاری کیئے:وزارت خارجہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 8 جنوری 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے اور مشنز سے ایک لاکھ 8906 ویزے جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسرت رفیق مہیسر کے سوال کے جواب میں خرم دستگیر نے بتایا کہ امریکہ میں پاکستان کے پانچ مشنز نے ایک لاکھ 8 ہزار 906 ویزے جاری کئے۔نیویارک میں 29 ہزار 584‘ واشنگٹن 27 ہزار 428‘ ہیوسٹن 22 ہزار 200‘ شکاگو 14232 اور لاس اینجلس سے 15462 ویزے جاری کئے گئے۔ یہ ویزے زیادہ تر پاکستانی نڑاد شہریوں کو جاری کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :