تعلیم مومن کی میراث ہے،حصول علم ہرانسان کافرض ہے‘علامہ راغب حسین نعیمی
معاشرے میں روحانی انقلاب اورمثبت ذہنی وفکری تبدیلی تعلیم کے فروغ کے بغیرممکن نہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ
جمعہ 8 جنوری 2016 20:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تعلیم مومن کی میراث ہے،حصول علم ہرانسان کافرض ہے،معاشرے میں روحانی انقلاب اورمثبت ذہنی وفکری تبدیلی تعلیم کے فروغ کے بغیرممکن نہیں،تعلیم کے متعلق واضح کرتے ہوئے نبی کریم ؐ نے فرمایا ’’علم میری اور مجھ سے پہلے انبیا ء کرام کی میراث ہے‘‘،اسلامی معاشرے میں تعلیم ہی وہ اجتماعی عمل ہے جس کے ذریعے معاشرہ نئی نسل کو تصور حیات دیتا ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے خطبہء جمعۃالمبارک’’بعنوان علم کی اہمیت سیرت النبیؐ کی روشنی‘‘کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔(جاری ہے)
’’علم ہی کے ذریعے انسان میں تقو ی اورپرہیزگاری کی صفات پیداہوتی ہیں،غیرتعلیم یافتہ انسان کامیاب اور خوش حال زندگی نہیں گزارسکتا۔
اسلامی تعلیمات کے تحت انسانیت نے اپنے سفر کا آغاز تاریکی اور جہالت سے نہیں بلکہ علم اور روشنی سے حاصل کیا۔ اسلام ہی وہ دین ہے جس نے تمام مسلمانوں پر تعلیم کو فرض قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم انسانی نسل کی بقا کے لیے لازمی حیثیت رکھتی ہے۔ بغیر تعلیم کے نہ تو قومیں ترقی کرسکتی ہیں نہ ہی اپنے معاشرتی زندگی کو دوام بخشتی ہیں۔ہر مسلمان کو اپنی روزمرہ زندگی کو اسلام کے مطابق ڈھالنے کے لیے علم دین کی ضرورت ہے۔ہر چیز کے لیے ایک راستہ ہے اور جنت کا راستہ علم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.