دو لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ، لواحقین نے مقدمے کے اندراج کے لئے تھانے میں درخواست جمع کرا دی
15 سالہ حسن اور 16سالہ حمزہ دو روز قبل گلی میں کھیلتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے ، دونوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا
جمعہ 8 جنوری 2016 20:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن سے دو لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ، لواحقین نے مقدمے کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرا دی ۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں اغوا اور گمشدگی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
(جاری ہے)
بھٹو کالونی شاہدرہ ٹاؤن کا رہائشی اور آٹھویں جماعت کا طالبعلم 15سالہ علی حسن اور نویں جماعت کا طالبعلم 16سالہ حمزہ دو روز قبل گلی میں کھیلتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔
اہلخانہ نے بہت تلاش کیا مگر دونوں لڑکوں کا کوئی سراغ نہ ملا ۔لواحقین کی جانب سے متعلقہ تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی لڑکوں کی تلاش کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم صوبائی دارالحکومت میں اغوا اور گمشدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے پولیس ابھی خاموش ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.