عدالت نے مہندرا سنگھ دھونی کو بھگوان کا روپ دھار کر تصویر بنوا نے پر ملزم قرار دیدیا

جمعہ 8 جنوری 2016 18:49

عدالت نے مہندرا سنگھ دھونی کو بھگوان کا روپ دھار کر تصویر بنوا نے پر ..

اننت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء )بھارتی کپتان نے میگزین کیلئے بھگوان کا روپ دھار کر تصویر بنوائی جس پر انہیں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا ملزم قرار دیا گیا تھا۔ بھارت میں اننت پور کی عدالت نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کیخلاف میگزین تصویر تنازع پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان نے 2013 میں ایک میگزین کیلئے بھگوان کا روپ دھارے تصویر بنوائی تھی۔ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں ان کیخلاف کیس فائل کیا گیا تھا۔ عدالت نے ان کیخلاف نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ معروف شخصیت ہونے کے ناطے انہیں عوام کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔ دھونی ان دنوں ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہیں۔ عدالت نے 25 فروری کو انہیں عدالت طلب کر لیا ہے۔