پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کاحاجی غلام بلور کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 8 جنوری 2016 17:48

پشاور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) )پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر خانزادہ خان،صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب،صوبائی آفس سیکرٹری شاہ ذوالقرنین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے،تعزیتی بیان میں انہوں نے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنے جوارحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و جمیل اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔